جہلم پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری، سینکڑوں ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم: جہلم پولیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری، سینکڑوں ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کل 102 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 10 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 47 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔

جرائم بر خلاف مال کے 70 مقدمات درج 23 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 14 لاکھ 23 ہزار 100روپے کا مال مسروقہ برآمد، گاڑی چوری کے17 مقدمات درج 7 ملزمان گرفتار، 06 مقدمات ٹریس 06 عدد موٹر سائیکل اور01 عدد رکشہ برآمد، مقدمات منشیات 47 درج 50 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس10 کلو 358 گرام،ہیروئن 2 کلو 520 گرام، شراب کی 313 بوتلیں برآمد کی گئیں اور3 شرابی گرفتار کیے گئے۔

مقدمات اسلحہ31 درج 31 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 20 عدد، کلاشنکوف 02 عدد، رائفل 07 عدد، گن 12 بور 02 عدد، چاقو خنجر 03 عدد اور 207 عدد راونڈز برآمد، قمار بازی کے 4 مقدمات درج 25 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 1 لاکھ 43 ہزار 770 روپے، 27عدد موبائل فونز، موٹر سائیکل 4 عدد، کار 1 عدد اور آلات قمار بازی برآمد، کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 1 مقدمہ درج 1 ملزم گرفتار جس کے قبضہ سے 45 عدد پتنگیں برآمد کیں۔

جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ چالان مکمل کی شرح 58 فیصد رہی، محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 86 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 4302 چالان ہوئے جس پر 13 لاکھ 52 ہزار 150 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 03 عدد لائسنس معطل اور 02 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا، پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 3700 افراد نے استفادہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ شکایت سیل 240 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل/اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button