نئی حکومت کا نیا تحفہ؛ سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی نئی شکایات پر عملدرآمد روک دیا گیا

جہلم: نئی حکومت کا نیا تحفہ؛ پاکستان سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل پر درج ہونے والی نئی شکایات پر غیر اعلانیہ طور پر عملدرآمد روک دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری و نجی اداروں کے خلاف آن لائن شکایات کیلئے قائم کئے گئے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ اور ’پنجاب پورٹل‘ بھی نئی حکومت کے آنے کے بعد غیر فعال ہوگئیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی سطح پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے مذکورہ پورٹلز قائم کروا رکھے تھے جن کے ذریعے شہری گھر بیٹھے کسی بھی محکمے کے خلاف شکایت درج کرا سکتے تھے اور ان کا ازالہ بھی کیا جاتا تھا۔

سٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہو چکی تھیں، تاہم موجودہ حکومت نے برسر اقتدارآتے ہی آن لائن پورٹلز پر کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کے باعث ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ اور ’پنجاب پورٹل‘ کی افادیت تقریباً ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

شہریوں نے نو منتخب وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل کو فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button