جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: کامران ممتاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم قاسم علی ولد عبد الجبار ساکن سید حسین دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم شیراز علی ولد محمد رفیع ساکن چک خاصہ ٹاہلیانوالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور 5 خول چلیدہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button