ضلع جہلم میں عید پر متعدد ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 50 کے قریب زخمی

جہلم: ضلع جہلم میں عید پر متعدد ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 50 کے قریب زخمی، زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں عید کے تین ایام میں تین درجن کے قریب موٹرسائیکلوں، درجن کے قریب کاروں، رکشوں اور گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق اور 50 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے حادثات پر موقع پر پہنچ گئی اور میتوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

عید کے دوسرے روز شام کے وقت دینہ میں الطاف بائی پاس پر ٹریفک حادثہ کی وجہ سے 4گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button