شہری سے چھینا گیا موٹرسائیکل خراب ہونے پر ڈاکو ایک اور شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

پنڈدادنخان: موٹرسائیکل ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار، راستے میں موٹر سائیکل خراب، سامنے سے آنے والے ایک اور موٹر سائیکل چھین لیا، خراب موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں کسلیاں پھاٹک کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ذوالفقار نامی شخص سے موٹر چھین لی، ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، ہرن پور ساؤوال روڈ پر موٹر سائیکل خراب ہو گئی، اس ہی دوران سامنے آنے والے شجاعت نامی شخص سے اس کا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے اور خراب موٹرسائیکل وہاں پر ہی چھوڑ گئے۔

سماجی حلقوں نے دن دیہاڑے مسلح واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button