مہنگائی، بیروزگاری اور ناانصافی سمیت دیگر معاشرتی مسائل کے باعث نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

جہلم: مہنگائی، بیروزگاری اور ناانصافی سمیت دیگر معاشرتی مسائل میں اضافہ کے باعث ضلع بھر میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، درجنوں سے زائد شہریوں نے معالجین سے رجوع کرنا شروع کر دیا۔

جہلم پریس کلب کے سروے کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہلم شہرمیں اس وقت 2 نفسیاتی ہسپتال موجود ہیں جہاں مریض ذہنی و نفسیاتی علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں، چند سالوں میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جن میں خواتین و بچے، نوجوان بھی شامل ہیں، دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد شہری علاقوں سے کم ہے جن میں بیشتر مریض زہنی دباؤ اور معاشی بدحالی کا شکار ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر تیسرا شہری کسی نہ کسی نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے جس کی بنیادی وجہ غربت میں اضافہ، مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ انصاف کا نہ ملنا، شادی میں تاخیر، گھریلو جھگڑے، ازدواجی مسائل بھی ذہنی و نفسیاتی امراض کا باعث بن رہے ہیں، اکثر مریضوں میں یہ مرض کم شدت کا ہوتا ہے، 5 فیصد میں مرض کی شدت بڑھنے سے شدت پسندی کے واقعات بھی جنم لیتے ہیں جو خودکشیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button