پنڈدادنخان میں تیز رفتار ہائی ایس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

پنڈدادنخان میں تیز رفتار ہائی ایس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی، ریسکیو 1122 نے میت اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پنڈدادنخان روڈ پر ہرن پور برکس فیکٹری کے قریب تیز رفتار ہائی ایس نے آگے جاتے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ شمیم زوجہ محمد اقبال موقع پر جاں بحق جبکہ 17 سالہ عثمان ولد محمد اشرف سکنائے الحیات ٹاؤن ملکوال منڈی بہاؤالدین شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا جبکہ میت کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button