موسم گرما؛ جہلم کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات، قلفیوں کی ریڑھیاں و ٹھیلے لگنا شروع

جہلم: موسم شدید گرم ہونے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات، قلفیوں کی ریڑھیاں و ٹھیلے لگنا شروع، شہری و بچے پیاس بھجانے کے لئے ریڑھیوں کارخ کرنے لگے۔ ریڑھی بانوں کی چاندی ہوگئی جبکہ نوجوانوں نے دریائے جہلم سمیت نہروں کا رخ بھی اختیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح جہلم شہر میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز و سڑکوں کے اطراف ٹھنڈے مشروبات موسمی،گاجر،گنے سمیت دیگر فروٹ جوس، قلفیاں کی ریڑھیاں لگنا شروع ہوگئی ہیں۔

موسم گرم کی وجہ سے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کی ریڑھیوں اور ٹھیلوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کی جانب سے برف گولے ، قلفیاں بھی فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں ،دوسری جانب برف فروخت کرنے والے دکانداروں نے بھی من مرضی کے نرخ مقرر کرکے لوٹ مارکی الگ ریاست قائم کر رکھی ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے، دریائے جہلم سمیت نہروں اور سوئمنگ پولز کا رخ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے ، جہاں وہ ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کی شدت کو کم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button