اعوان اتحاد پاکستان کی تقریب؛ ملک محمد حسنین یوتھ ونگ کے صدر جبکہ ملک نعمان جنرل سیکرٹری منتخب

جہلم: نجی میرج ہال میں اعوان اتحاد پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جہا ں باہمی مشاورت سے ملک محمد حسنین رڑیالہ بیرم کو یوتھ ونگ اعوان اتحاد پاکستان ضلع جہلم کا صدر جبکہ ملک نعمان آف چوٹالہ کو ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر اعوان اتحاد کے چیف آرگنائزر ملک آصف اعوان، ملک شوکت اعوان خلاص پور، ملک نسیم خالد سابق نائب ناظم وسٹ کالونی، ملک اکبر علی مٹھو ملک مشتاق آف خلاص پور، ٹھیکیدار ملک رضا، ملک محمد رائیس، پروفیسر ملک سخاوت، ملک نعمان آف چوٹالہ، ڈاکٹر اعجاز اعوان، ملک اسجد نوگراں سمیت دیگر اعوان برادری کے افراد نے بری تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے بعد ملک محمد حسنین ضلعی صدر اورملک نعمان ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا اوران کی ذمہ داریوں پر نیک خواہشا ت کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button