پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ مصری نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جہلم: ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول زنیرہ اظفر کی ہدایت پر اور انچارچ ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول رضا خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ سب انسپکٹر محمد سنور اور ہمراہ ٹیم نے ماہ اگست میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ناجائز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مقدمہ تھانہ چوٹالہ میں درج کروایا گیا۔ عدالتی مفرورکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ غفلت اور لا پر واہی اوور لوڈ گاڑی چلانے والے ڈرائیور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 مقدمات درج کروائے۔

مشکوک اور جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 موٹرسائیکل تھانہ جات میں بند کروائے اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے 25 افراد کی مدد کی گئی دوران سفر عوام اورا لناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button