انچارچ جہلم اینڈ اٹک پنجاب ہائی وے پٹرول انسپکٹر عابد خان کا پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کا دورہ

دینہ: انچارج ڈسٹرکٹ جہلم اینڈ اٹک نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کا رسمی دورہ کیا اور ان کی آمد پر انچارچ پوسٹ راجہ مسعود احمد اور ایڈمن آفیسر منصور احمد اور تمام سٹاف نے پرجوش استقبال کیا۔

انچارچ ڈسٹرکٹ جہلم اینڈ اٹک پٹرولنگ پولیس نے دوران انسپکشن پوسٹ کا معا ئینہ کیا اور پوسٹ پر موجود تمام تر اسلحہ و ایمونیشن کا جائزہ لیا۔

دوران انسپکشن پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام انچارچ صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی اور دوران میٹنگ ڈسٹرکٹ جہلم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی گئی کہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام ا لناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور انکے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انچارچ ڈسٹرکٹ جہلم اینڈ اٹک نے پوسٹ پر تعینات تمام سٹاف کو بریفنگ دی اور پٹرولنگ پوسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button