جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 11 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم مصطفیٰ خان ولد سردار بہادر ساکن ضلع نوشہرہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم ابوسفیان ولد محمد افضل ساکن گڑھا کنجال ضلع آزاد کشمیر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سردار حسین ولد مقبول ساکن ضلع مردان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم افسر خان ولد بہاول خان ساکن چک اکا دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش ربیعہ زوجہ محمد جمیل ساکن محلہ محمود آباد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1320 گرام چرس معہ رقم وٹک مبلغ 400 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شکیل احمد ولد محمد نواز ساکن دلمی دھمیال ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1240 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 450 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد ریحان ولد ظفر اقبال ساکن سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 110 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم خرم شہزاد ولد فضل حسین ساکن محلہ مخدوم آباد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں رفاقت علی ولد محمد یٰسین ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد، کلیم ارشد ولد محمد اشرف ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد اور طیب علی ولد غلام قادر ساکن سگھر پور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 8 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button