جہلم پریس کلب کے ممبران نے ہمیشہ مظلوم شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ مہربان حسین، مشرف جنجوعہ

جہلم پریس کلب کے ممبران نے ہمیشہ مظلوم شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے جبکہ مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے بھی جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا، شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور نشاندہی میں نمایاں کردار پر صحافی برادری کی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار جہلم یونین آف جرنلسٹ کے صدر چوہدری مہربان حسین اور جنرل سیکرٹری مشرف سلیم جنجوعہ نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے شہریوں کے مسائل کی نشاندہی اور مظلوم شہریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، متاثرہ شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے عہدیداران اور الیکٹرانک میڈیا کے عہدیداران نے نئے آنے والے صحافیوں کی صیح معنوں میں ترجمانی کرکے انہیں بھی خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا۔ جہلم پریس کلب کے سینئر صحافی نئے آنے والے صحافیوں کی بہترین انداز میں سرپرستی کرتے ہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی ڈویژن میں جہلم پریس کلب کا مقام بلند ہوا ہے ۔

چوہدری مہربان حسین نے جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button