اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ اور انکی قلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کو جواز بناکر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ اور ان کی قلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او انڈسٹریز اور سی او ایم سی نے شرکت کی۔

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں اور انسپیکشن کے عمل کو بڑھائیں۔ ریڑھی بازار اور میگا سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی سبسڈی ریٹ پر فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو ہدایت کی شہر میں موجود تمام مین ہولز کور کیے جائیں، سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کے ساتھ سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام بس سٹاپس میں بیٹھنے کا مناسب بندوبست کیا جائے وہاں کی صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا جائے اور ان کو وائٹ واش بھی کیا جائے۔ اس کے علاوہ ضلع میں موجود پتن کی شناخت کی جائے اور کستی بانوں کو لائف جیکٹس فراہم کی جائیں تاکہ وہ دریا کراسنگ کے دوران خود بھی لائف جیکٹس پہنیں اور اپنی سواریوں کو بھی پہنائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود تمام سائن بورڈز کو بھی ختم کیا جائے تاکہ وہ تیز آندھی یا طوفان میں کسی حادثے کا باعث نہ بنیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button