عمران خان کا 10 مئی کو جہلم میں جلسہ، فواد چوہدری کی صدارت لدھڑ ہاؤس میں میٹنگ

دینہ: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیرِ صدارت سابق وزیراعظم عمران خان کے جہلم جلسہ کے انتظامات کے لیے لدھڑ ہاؤس میں میٹنگ ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں چوہدری ظفر اقبال، راجہ یاور کمال، صدر پی ٹی آئی جہلم چوہدری غلام احمد زمرد، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جہلم چوہدری فراز احمد، سنیئر رہنما پی ٹی آئی فیصل چوہدری، سابق صدر پی ٹی آئی جہلم چوہدری زاہد اختر، چوہدری ندیم افضل بنٹی، سجیل ظفر کیانی، میاں ہارون، راجہ سعود الطاف سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی شرکت۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسے کو تاریخی اجتماع بنانے کے لیے تمام قوت بروئے کار لائی جائے گی، عوام کو متحرک کرنے کے لئے بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تحصیل ہیڈکواٹرز میں ریلیاں نکالنے اور یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک کارنر میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔جلسہ کے انعقاد کے لینے تنظیمی کمیٹیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button