ڈپٹی کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم کا اچانک دورہ، تمام کاؤنٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا اراضی ریکارڈ سنٹر جہلم کا اچانک دورہ، افسران وسٹاف کی حاضری چیک کی، تمام کاؤنٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے سنٹر میں صفائی کے معیار کو قائم رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جائیں تاکہ انکا سنٹر پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

انہوں نے سنٹر میں موجود درخواست گزاروں سے افسران وسٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ سائلین کے مسائل کو سنتے ہوئے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ کے زیر التواء امور کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button