وزیراعلی پنجاب نے دینہ کی عوام کا ریسکیو 1122 کا سب سے اہم مسئلہ حل کر دیا۔ راجہ یاور کمال

دینہ میں ایم پی اے راجہ یاورکمال کی کوششوں سے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے دینہ میں ریسکیو 1122کی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ، وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دینہ کے لیے 2ایمبو لینس مہیا کر دیں گئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر سعید احمد تھے،اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ قاسم سمیت دیگر افسران، میڈیا نمائندگان اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،حکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو 1122 سٹیشن دینہ کے لیے 2 عدد نئی ایمبولینس بھی مہیا کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کی 17 سالوں سے پنجاب میں بہترین سروس رہی ہے اور دنیا کی بہترین سروسز میں شمار کی جاتی ہے، دینہ میں اس کی موجودگی ہم سب کے لیے باعثِ خوشی ہے، ایمرجنسی سروس ہر عام آدمی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 ملازم جو دینہ میں تعینات ہونے جا رہے ہیں وہ عوامی خدمت کو اپنا منشور سمجھے اور عوام سے اپیل ہے کہ ریسکیو ہیلپ لائن پر جعلی کالز نہ کریں ان کی سروسز کو اپنے بہترین مفاد کے لئے استعمال کریں۔

اس موقع پر ایم پی اے راجہ یاورکمال نے کہا کہ دینہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ریسکیو 1122 تھا جس کو وزیر اعلی پنجاب نے پورا کر دیا ہے، آپ سب عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ریسکیو 1122کی سروس سب سے بہترین سروس ہے انہوں نے ہر حال میں اپنے ٹائم پر لو گوں کو ریسکیو کرنا ہوتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر نے کہا کہ ریسکیو1122دینہ کی عوام کے لیے بہت ضروری تھی ، ایم پی اے راجہ یاورکمال کی کو ششو ں سے آج ہمارے دینہ شہر میں سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ریسکیو 1122کی پچھلے سترہ سال سے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، وزیر اعلی پنجاب کا اقدام قابل تحسین ہے۔

میاں ہارون ، راجہ سعود الطاف ، وسیم خان ، امان اللہ خان ، راجہ اظہر اور دیگر بھی شریک تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button