لانگ مارچ؛ جہلم میں کارکنان تیار رہیں میں 25 مئی کو خود ریلی کی قیادت کروں گا۔ فواد چوہدری

جہلم: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کارکنان و رہنماؤں کو تیار رہنے کی کال دے دی۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں کارکنان تیار رہیں میں 25 مئی کو خود ریلی کی قیادت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام لیڈرشپ، ہمارے ایم پی ایز 25مئی بروز بدھ کو صبح ساڑھے دس بجے جادہ چوک جہلم پہنچیں۔


فواد چوہدری نے کہا کہ انشاء اللہ جہلم کے پل کی رکاوٹیں ہٹائیں گے اور پھر کشمیر، گوجرانوالہ اور جہلم کی ریلی لے کر اسلام آباد پہنچیں گے، کم از کم دو لاکھ آدمی اس ریلی میں ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے لانگ مارچ روکنے کے لیے جہلم راولپنڈی جی ٹی روڈ کو دریائے جہلم کے تینوں پلوں اوربکڑالہ پل کو کنٹینر لگاکر بند کردیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button