سوہاوہ میں دہشت کی علامت موبائل چھننے والے گینگ کا ملزم گرفتار

سوہاوہ میں دہشت کی علامت شہریوں سے موبائل چھننے والے گینگ کا ملزم گرفتار، ملزم کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں دہشت کی علامت بننے والا گینگ جو جی ٹی روڈ پر تقریباً 30 سے زیادہ لوگوں کے موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھے اس گینگ کا ایک ملزم جو کہ سرگودھا کا بتایا جا رہا ہے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم آکرہ موہڑہ میں خاتون سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر فرار ہوا جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گرفتار کر لیا اور پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں واردات کرنے کا انکشاف کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button