کوئی تعلیمی ادارہ موسم گرما کی تعطیلات کی 2 ماہ کی فیسیں یکمشت وصول نہیں کر سکتا۔ سی ای او ایجوکیشن

جہلم: لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے مطابق کوئی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ موسم گرما کی تعطیلات کی 2 ماہ کی فیسیں یکمشت وصول نہیں کر سکتا، اگر وصول کریگا توسخت کارروائی کی جائیگی، گرمیوں کی تعطیلات میں کھلنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف بھی کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈینگی کی روک تھام کیلئے بھی اس سال ماضی کی طرح اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان عدالت عالیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کی فیسیں اکٹھی وصول کرنے کے لئے زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین سے رابطے کر رہے ہیں اور شدید گرمی میں تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے تمام آفیسرز کو ایسے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ والدین ایک ماہ کی فیس دینے کے لئے آمادہ نہیں وہ 2 ماہ کی فیسیں کیسے ادا کریں گے، تاہم پرائیویٹ سیکٹر عدالت عالیہ کے احکامات کی پابندی کرے، ضلع جہلم کے بیشتر تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں۔

انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے ضلع جہلم میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے واک سیمینار کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈینگی لاروا کی پرورش کے لئے یہ ماہ انتہائی اہم ہیں اس لئے ہم سب نے ملکر ڈینگی لاروا کا قلع قمع کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button