صوبائی ملازمین اور پنشنرز تنخواہ اور پنشن کے دونوں اضافوں سے تا حال محروم

پڑی درویزہ: صوبائی ملازمین اور پنشنرز تنخواہ اور پنشن کے دونوں اضافوں سے تا حال محروم، سابق حکومت کی طرف سے 15فیصد اور موجودہ حکومت کی طرف سے پنشن میں 10فیصد اضافہ تاحال نہ مل سکا، صوبائی وزراء اعلیٰ اور وزراء خزانہ نوٹیفیکیشن کا بندوبست کریں ۔ ملازمین اور پنشنروں کی طرف سے مشترکہ مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے یکم اپریل سے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا جو وفاقی ملازمین کو تو ادا کر دیا گیا ہے لیکن صوبہ پنجاب اور دیگر صوبائی ملازمین کو تاحال ادا نہیں کیا جا سکا ۔ اسی طرح موجودہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فوراً ملک بھر کے پنشنرز کی ماہانہ پنشن میں مبلغ 10/-فیصد کے اضافہ کا اعلان کیا تھا جو تمام وفاقی پنشنرز کو تو ادا کیا جا چکا ہے لیکن صوبہ پنجاب اور دیگر صوبائی ملازمین تا حال ان اضافوں سے محروم چلے آرہے ہیں۔

صوبائی ملازمین اور پنشنرز کی طرف سے مشترکہ طور صوبہ پنجاب کے وزیر خزانہ اور دیگر صوبائی وزراء خزانہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس انداز میں مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام صوبائی ملازمین اور پنشنرز کی حالت زار پر بھی رحم کیا جائے اور بیان بالا دونوں ماہانہ اضافوں کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے تا کہ صوبائی ملازمین اور پنشنرز بھی کچھ سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button