ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ اپریل کی بہترین کارکردگی رپورٹ جاری

جہلم: ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن میں ماہانہ کارکردگی اجلاس ہوا جس کی صدرات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینی سعید احمد نے کی۔

اس اجلاس میں ماہ اپریل میں ہونے والی ایمرجنسیز کے حوالے سے ریسکیو 1122کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو 1122 کی کارکردگی بارے میں بتایا کہ ریسکیو 1122 کو پورے ماہ میں 6267 مختلف کالز کنٹرول روم میں موصول ہوئی جن میں سے 884 ایمرجنسی کالز تھیں۔جن 884 ایمرجنسی کالز پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے رسپانس دیا۔

ایمرجنسی کالز میں 202 ٹریفک حادثات، میڈیکل ایمرجنسیز کے 538، آگ لگنے کے 45، بلڈنگ کولیپس کا 1، کرائم کے 19، ڈوبنے کے 2 اور متفرق ایمرجنسیز کے 77 واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 ایمبولینس کا اوسط رسپانس ٹائم 8 منٹس رہا اور فائر ایمرجنسی کا اوسط رسپانس ٹائم 12 منٹس رہا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button