ریسکیو 1122 جہلم سٹاف کا چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد

دینہ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم سعید احمد کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 جہلم سٹاف کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں لیا گیا جس میں جہلم کے تمام ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

ٹیسٹ کا بنیادی مقصد ریسکیورز کو تندرست رکھنا، ان کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ایمرجنسی میں بہتر طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینا ہے۔ بلاشبہ ایک تندرست جسم ہی تندرست دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ریسکیور کے لئے یہ انتہائی اہم ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان پوری طرح سے جسمانی طور پر تندرست ہیں اور یہ ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے کیونکہ ایک تندرست اور چاق و چوبند ریسکیور ہی ایمرجنسی میں لوگوں کو بہتر مدد فراہم کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button