نواحی علاقہ بلہ موہڑہ کے رہائشی ماسٹر (ر) ارشد محمود، سکندر محمود برادران کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ بلہ موہڑہ کے رہائشی ماسٹر (ر) ارشد محمود، سکندر محمود برادران کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر 85سال تھی ۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبرسیداں پیر سید غلام علی شاہ نے کی۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحومہ کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معروف اسٹامپ فروش، عوامی کمپیوٹر کمپوزنگ اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کے پروپرائٹر مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button