پاک محافل کا انعقاد کرنے والے خوش نصیب ہیں۔ پیر صوفی عبدالمنان سیفی

جہلم: خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ذکر اللہ، ذکر رسول ﷺ کی محافل میں آتے ہیں اور اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے ان لوگوں پر جو ان پاک محافل کاانعقاد کرتے ہیں، محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں آتے ہی وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار آستانہ عالیہ نقشبندیہ، سیفیہ، مجددیہ، کریم روڈ مدینہ ٹاؤن جہلم کے مہتمم صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے باغ میں ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا کی چکا چوند روشنی نے انسان کی آنکھیں بند کردی ہیں، ہر انسان اس طرح دنیا کے کاموں میں الجھا ہوا ہے کہ وہ دنیا میں آنے کے اصل مقصد کو بھول گیا ہے۔

پیر عبدالمنان سیفی نے کہاکہ دین اور دنیا میں فرق ہوتاہے ،ہم دین کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button