ملک غلام مرتضیٰ، غلام مصطفی عرف میٹھو، خالد محمود اور ساجد محمود کے والد محترم انتقال کر گئے

پنڈدادنخان: ملک غلام مرتضیٰ ،ملک غلام مصطفی عرف میٹھو، ملک خالد محمود اور ملک ساجد محمود کے والد محترم ملک غلام محمد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ پنڈدادنخان میں ادا کی گئی جس میں ذندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ،معروف قانون دان چوہدری فیصل فرید، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ ،سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل، پنڈدادنخان و یلفیئر سوسا ئٹی اسلام آباد کے صدر سید منیر شاہ جنرل سیکر ٹری راجہ عتیق جنجوعہ سپریم کورٹ کے وکیل مصطفےٰ کندووال، نیشنل پیس کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی معروف تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان عامر علی ، ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز،ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس سابق صدر یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان ، بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے سینئرنائب صدر شکیل شیراز ایڈووکیٹ ،تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر ارائیں،الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان،چیئر مین حکیم اختر علی شاہ ، نوجوان صحافی سلیمان شہبازسمیت سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے ملک غلام مرتضیٰ سمیت غمگین خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button