جہلم پریس کلب کے آفس سیکرٹری عبدالغفارآزاد کی اہلیہ کی رسم قل کنتریلہ میں ادا کر دی گئی

جہلم پریس کلب کے آفس سیکرٹری معروف سینئر صحافی عبدالغفارآزاد کی اہلیہ (مرحومہ) کی رسم قل ان کے آبائی علاقہ کنتریلہ میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے آفس سیکرٹری معروف سینئر صحافی عبدالغفار آزاد کی اہلیہ محترمہ جو عید الفطر سے قبل وفات پاگئی تھیں، مرحومہ کی دعائیہ تقریب رسم قل گزشتہ روز ان کے آبائی علاقہ کنتریلہ میں ادا کر دی گئی۔

رسم قل میں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کروائی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button