ضلع جہلم میں توانائی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے بازار رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں توانائی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام بازار، دکانیں، مارکیٹیں اورشاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ضلعی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع بھر کی ہول سیلز، ریٹیل، شاپنگ مالز، بیکریز ، کنفگشنریز ، سٹور روم، گودام یا کام کرنے والی جگہ چاہے ایک ہی احاطہ میں ہو یا دوسری صورت میں بنیادی طور پر ایسی تجارت یا کارروبار اور میٹنگ یا ہجوم کو اکٹھا کرنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہوں رات 9 بجے روزانہ کی بنیاد پر بند ہوں گے، ماسوائے ہفتہ ہے۔

اسی طرح تمام اسٹیبلشمنٹ (کمرشل یا انڈسٹریل) ریسٹورنٹ، کلب، تندورز، کھانے والی جگہیں ،کیفے ، تھیٹر، عوامی تفریح، یا تفریح کے دیگر مقامات سرکس وغیرہ رات 11 بجکر 30 منٹ پر روزانہ کی بنیاد پر بند ہوں گے۔

ماسوائے ہفتہ ، تمام میڈیکل سٹورز فارمیسیزجو صرف میڈیکل اور فارماسیوٹیکل سامان فروخت کرتے ہیں ہسپتال اور لیبارٹریز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنزصرف ریٹیلز فیول سروس، ٹائر ریٹیلز شاپس، یا پٹرول پمپوں پر یا کوئی اور کارروبار نہ کرتے ہوئے موٹر وے پر سروس ایریا اور ہائی وے پر آبادی اور شہروں سے دور ملحقہ دکانیں، دودھ کی دکانیں صرف دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت، فیکٹری ایکٹ 1934 کے معنی کے اندر تمام فیکٹریز کو استشنیٰ حاصل ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button