ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ملک محمد صادق نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کو نقد انعام سے نوازا

جہلم: اسلام آبا د ائیر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کی گرفتاری پر تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس کی جرات مند، دلیرانہ اقدام پر اوورسیز راہنما ملک محمد صادق آف یو کے نے چوہدری محمد الیاس کو نقد 10 ہزار روپے انعام دیا۔

اس موقع پر ملک محمد صادق کا کہنا تھا کہ ہمارے اوورسیز اور بیرون ممالک سے آنے والوں گرفتار گروہ جعلی پو لیس اہلکار بن کر لوٹتا تھا، ان کی گرفتاری سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ملک محمد صادق آف یو کے اوور سیز پاکستانی ہیں، جہلم میں فلاحی و ترقیاتی کام کروا چکے ہیں۔ DSP ٹریفک دفتر، تھانہ سوہاوہ اور سر کاری دیگر داروں میں CCTV کیمرے لگوائے، جہلم کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں عوام ان کو لیڈر مانتے ہیں عوامی مطالبہ ہے کہ وہ الیکشن لڑیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button