اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرناانتہائی افسوسناک ہے۔ شہری و سماجی حلقے

جہلم: اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرناانتہائی افسوسناک ہے، آج ہم نے قومی اسمبلی کے ذریعے بیرونی ملک پاکستانیوں کو یہ پیغام دیا کہ ہم ان کو پاکستانی نہیں سمجھتے، اربوں روپے ماہانہ ملکی معیشت میں شامل کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک قابل مذمت ہے۔

یہ بات ضلع جہلم کی ممتاز سماجی شخصیت اسد ظہور، میر اسفند یار، سینئر سماجی کارکن اشتیاق احمد پال، انجینئر حافظ سرفراز احمد چوہدری، رفاقت صدیق مرزا اور دیگر نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھے اکثر لوگ ٹیکس چور اور فراڈیے ہیں جبکہ درجنوں کے حساب سے جرائم پیشہ افراد بھی پیسے کے بل بوتے پر قومی اسمبلی کے ممبر بن گئے ہیں ایسے لوگوں کو کیا معلوم کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی کیا قدر ہے اور ان کے بھیجے گئے اربوں ڈالرہر ماہ ہماری ملکی معیشت کو سہارا دئیے ہوئے ہیں اس کے باوجود ان کو ووٹ کے حق سے محروم کرکے ملک پر مسلط ڈاکو ٹولے نے اپنی اصلیت ظاہر کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button