جہلم میں سینکڑوں ٹک شاپس پر سرعام ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت، فوڈ اتھارٹی خاموش

جہلم: سرکاری و پرائیویٹ اداروں، ہسپتالوں، لاری اڈہ، ریلوے اسٹیشن پر موجود ٹک شاپس پر سر عام ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے بااثر کینٹین مالکان و ٹھیکیداران سے گٹھ جوڑ کر لیا ، شہری ناقص و غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں موجود درجنوں سے زائد سرکاری و پرائیویٹ اداروں ،ہسپتالوں کی کینٹینوں ، لاری اڈوں، ریلوے اسٹیشنز سمیت پٹرول پمپس پر واقع ٹک شاپس میں ناقص وغیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بازار سے کئی گنا زیادہ وصول کی جارہی ہیں۔

متعلقہ اداروں کے سربراہان و افسران ناقص وغیر معیاری مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر ذاتی مفادات حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے معصوم بچوں سمیت عام شہری روزانہ غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں خریدنے واستعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

شہری حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button