جہلم میں سرکاری مذبحہ خانہ موجود ہونے کے باوجود شہر کی سڑکیں اور گلی محلے مذبحہ خانوں میں تبدیل

جہلم: شہر میں سرکاری مذبحہ خانہ موجود ہونے کے باوجود انتظامیہ کی سرپرستی کی وجہ سے بااثر قصابوں نے شہر کی سڑکوں، گلی محلوں کو مذبحہ خانوں میں تبدیل کر دیا، شہریوں کو بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کیا جانے لگا، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ لائیو سٹاک، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ اس گھناؤنے فعل پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں سرکاری مذبحہ خانہ موجود ہونے کے باوجود بااثر قصابوں نے گلی محلوں میں نیم مردہ جانوروں کو ذبحہ کرکے گوشت کی فروخت شروع کر رکھی ہے، ناقص و مضر صحت گوشت کے استعمال کیوجہ سے شہری موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے شہر اور مضافاتی علاقوں کے گلی محلوں میں جانوروں کو ذبحہ کرنے والے قصابوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button