تحریک عظمت قرآن جہلم نے نوجوان کارکن عمر جاوید کو ضلع جہلم کا نائب نگران مقرر کر دیا

جہلم: تحریک عظمت قرآن جہلم نے نوجوان کارکن عمر جاوید کو ضلع جہلم کا نائب نگران مقرر کردیا، ممبران تحریک کی مبارکباد، عمرجاوید انتہائی متحرک کارکن اور تحریک کے دیرینہ ساتھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عظمت قرآن جہلم نے ضلع جہلم کے نوجوان کارکن عمر جاوید کو ضلع جہلم کا نائب نگران مقرر کر دیا ہے جو نگران جہلم فرحان بیگ کی عدم موجودگی میں مرکز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ عمرجاوید جہلم شہر اور گرد نواح میں شہید قرآن پاک، مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کیلئے کئی سال سے دن رات محنت کر رہے ہیں اور ان کی کوشش سے ہزاروں کلام پاک بے ادبی سے بچا کر محفوظ کئے جاچکے ہیں ان کی کاوشوں کے صلہ میں ان کی جہلم کا نائب نگران مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی مرکز گجرات، جہلم مرکز، قرآن محلہ جہلم ، مرکز نواں لوک اور دیگر ممبران نے عمر جاوید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ مقدس اوراق کے مشن کو آگے بڑھانے میں ان کی کاوشیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button