جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس زیر صدارت عمر مشتاق برگٹ منعقد ہوا،، سیکرٹری جنرل جے سی سی آئی محمد شاہ زیب خان نے کارروائی کا آغاز کیا اور میاں نعیم بشیر ، ڈاکٹر کوثر ناہید انور، چوہدری سہیل عزیز، راجہ طلعت محمود چوہدری نوید اعظم و دیگر نے اپنی کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کارروائی کا آغاز کیا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

صدر عمرمشتاق برگٹ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین قائد انہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں آج کی حاضری اس بات کا ثبوت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہماری ایجوکیشن، میڈیا، سوشل ویلفیئر، ٹیکنیکل ایجوکیشن، صاف پانی، ہیومین ریسوس ،بحالی معذوراں، پولیس لائزن کمیٹی، پلائنگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ممبرشپ سکروٹنی قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی سب سے بہتر ہے میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اس کے علاوہ چولستان میں قحط سالی اور پانی کے وسائل کی قلت کے پیش نظر فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مینوں میں اظہر اقبال ڈار، پرویز بٹ، نوید طالب، ڈاکٹر ظہیر احمد، راجہ محمد عمران، محمد اسحاق ڈار، عبدالرحمن برگٹ، اویس انور، ندیم عاشق بنگیال، حافظ وسیم انور، زاہد عمران چوہان، راجہ عبدالرحمن جنجوعہ، صغیراعوان اورشیخ اسلام الدین شامل تھے۔

اس میٹنگ کے میزبان ایگزیکٹوممبر جے سی سی آئی چوہدری نوید اعظم تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button