یوٹیلیٹی سٹوز پرمصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

جہلم: یوٹیلیٹی سٹوز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

برانڈ ڈ75 روپے گرام ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اضافے کے بعد 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی نئی قیمت 117 روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہو گئی، ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74 روپے ہو گئی۔

اسی طرح بڑے سائز کے ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173 سے بڑھ کر 198 روپے کا ہو گیا، برتن دھونے والی سپونچ کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینز کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 243 روپے کی ہوگئی۔

ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں بھی 10 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ماچس کے پیکٹ کی قیمت 40 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دی گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button