یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم کے وفد سے ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان سے ملاقات

جہلم میں تعینا ت ہونے والے ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیو من رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان کی وفد کے ہمراہ ملاقات پھولوں گا گلدستہ پیش کیا۔

وفد میں ضلعی صدر سعید احمد، میڈیا کواڈینیٹر دلنواز احمد، ایگزیکٹو ممبر، محمد انور شیخ، چیرمین (منارٹی) ونگ کے ایرک وکٹر، چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قمر رزاق منہاس شامل تھے۔

عبدالغفور چوہان نے نئے ڈپٹی کمشنر صاحب کو بتایا کہ ہم سب لوگ آپ کے دست وبازو ھیں،نیز صدر سعید احمد کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ ایک ویلفیئر سوسائٹی بھی چلا رہے ہیں۔

آخر میں شہید سیاچن کیپٹن معظم علی کی زندگی پر لکھی گئی کتاب پیش کی اور معظم ویلفیئر ہسپتال کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button