الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مرد و خواتین کے علاج کے ساتھ فری ادویات دی گئیں ، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے شر کت کی ، کیمپ کے انعقاد پر مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈھڈی تھل بخاری ہاؤس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ، آئی سپیشلسٹ ، سکن سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کے امراض کی تشخیص کے بعد ادویات دیں ، کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شر کت کی۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لیے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button