عمران نیازی اور عثمان بزدار نے ملک کے ہر شعبے میں تباہی پھیلائی ہے۔ راجہ جواد جالپ

پنڈدادنخان: عمران نیازی اور عثمان بزدار عرف وسیم اکرم پلس نے ملک کے ہر شعبے میں جو تباہی پھیلائی ہے خصوصاً معاشی اور خارجی محاذوں پر میاں شہباز شریف ملکی ترقی کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار لیگی رہنما راجہ جواد جالپ سابق امیدوار حلقہ پی پی 27نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کی ایک بااثر سیاسی شخصیت ناصر بوسال نے اپنے بااثر بیورو کریٹ بھائی کی مدد سے غیر قانونی طور پر پل کا منصوبہ وکٹوریہ برج کی اپ سائیڈ پر اپنے ذاتی مفادات کے لیئے شفٹ کروایا، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز اس معاملہ کا نوٹس لے کر دونوں اضلاع کے عوام کے حق میں فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شر یف ور نومنتخب وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے سابقہ حکومت کی نااہلی کے باعث مشکل وقت میں ملکی امور کو سنبھالا اور ظالم حکومت سے غریبوں کی جان بچائی جہاں جعلی تبدیلی کے دور میں ملکی سطح پر بے ضابطگیاں ہوئی۔

راجہ جواد جالپ نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کی ایک بااثر سیاسی شخصیت ناصر بوسال نے اپنے بااثر بیورو کریٹ بھائی کی مدد سے پاکستان مسلم لیگ نون کے دور حکومت کے آخری ایام میں دریائے جہلم کے اوپر چک نظام کے مقام پر بننے والے پل جس کے دونوں طرف رابطہ سڑک مکمل بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درمیان میں صرف ویکٹوریا برج کی ڈاؤن سائیڈ پل کی تعمیر ہونی تھی اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پل کا منصوبہ وکٹوریہ برج کی اپ سائیڈ پر اپنے ذاتی مفادات کے لیئے شفٹ کروایا جس سے منصوبے کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی یہ منصوبہ ناصر بوسال ایم این اے کے لیے تو نعمت کا باعث تھا ان کے ذاتی مفادات کے لیے لیکن حلقہ پی پی 27 کی مکمل تباہی کا منصوبہ تھا۔

راجہ جواد جالپ نے کہا کہ حلقہ پی پی 27 کا لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ دریا برد ہو جانا تھا اس حلقے پی پی 27 میں چھوٹے چھوٹے زمیندار ہیں کوئی دس ایکڑ کا کوئی آٹھ ایکڑ کا کوئی چھ ایکڑ کا اس غلط مقام پر بننے والے پل کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے بے روزگار ہونا تھا،الحمدللہ علاقے کے لوگوں نے مزاحمت کی اور لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں کیس دائر کیا اس کے علاوہ نیب میں بھی یہ کیس لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹیز نے دریا کے دونوں طرف موقع کا وزٹ کرنے کے بعد مکمل تحقیقات کے بعد اس منصوبے کو بد نیتی پر مبنی قرار دیدیا ہے اس کے متعلق لکھا ہے کہ یہ منصوبہ بد نیتی پر بنایا گیا تھا اور یہ حلقہ پی پی 27 کے علاقے کی یونین کونسل ہرن پور،پنڈدادنخان شہر، یونین کونسل دریالہ جالپ، یونین کونسل چک شادی، یونین کونسل پننوال، یونین کونسل دولت پور، یونین کونسل پنڈی سید پور، یونین کونسل جلالپور شریف یونین کونسل ساووال کی مکمل تباہی کا منصوبہ تھااس منصوبہ تعمیر کے لئے ایوارڈ نیشنل لاجسٹک سیل این ایل سی کو دیا گیا تھا۔

راجہ جواد جالپ نے کہا کہ میری وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ اس منصوبے کو اصل مقام پر جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ جلد از جلد یہ منصوبہ مکمل ہو اور عوام کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button