سوہاوہ کے علاقہ پدھری ڈھوک بابا نور میں مستحق خاندانوں میں عید پیکج تقسیم

سوہاوہ کی دو یونین کونسلز یونین کونسل کوہالی اور یونین کونسل ججیال کے دیہاتوں میں 250 غریب بیوہ،معذور افراد،یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا اور نقد کیش رقم ہر گھر گھر جا کر مدد کی۔

ہر دل عزیز،اور درد دل،اورانسانیت کا جذبہ لے کر چوہدری نثار الحق حال مقیم Uk اور ان کے ساتھیوں اور فیملی کی جانب سے دل کھول کر مدد کرنے جذبے کو سرایا گیاہے۔ہر مستحق بیوہ،معذور،یتیم کے زبان سے ان احباب اور پوری فیملی کیلئے ڈھیروں نیک دعائیں دی گئی۔

اس نیک کام کو پایا تکمیل تک پہچانے کے لیے روزے کی حالت میں انسانیت کا جذبہ اور ہر مستحق بیوہ،یتیم بچوں کو گھر گھر دینے کی ڈیوٹی علاقہ کے سماجی اور مذہبی مولانا محمد اعظم چشتی اور فلاحی کارکن ہر دل عزیر ایم آف لائف فاؤنڈیشن کے سرپراست اعلیٰ چوہدری عبدالرزاق اور علاقہ ڈومیلی کے نوجوان صحافی چوہدری محمد واصف نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

اس عزم کے ساتھ دعا کی گئی، اللہ پاک چوہدری نثار الحق اور ان کے ساتھیوں اور اہلخانہ کو جنھوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ان کو دن دگنی رات چگنی ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور ہر سال اسی طرح غریب مخلوق انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button