پنڈدادنخان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، کاروباری زندگی بری طرح متاثر

تحصیل پنڈدادنخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، سحری اور افطاری کے وقت بھی محکمہ واپڈالوڈشیڈنگ کرنے سے باز نہیں آتا، 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری حضرات کے کاروبار ٹھپ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا، سحری اور افطاری کے وقت محکمہ واپڈا کا لوڈشیڈنگ کرنا معمول بن گیا۔ 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام کے روزمرہ کے معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری حضرات کے کاروبار بالکل ٹپ ہو گئے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مساجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معصوم بچے اور روزہ دار گرمی سے بلبلا اٹھے۔

12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو خواتین کو روزمرہ کے کام نمٹانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اکثر گھروں میں لڑائی جھگڑے وقت پر کھانا تیار نہ ہونے کی وجہ سے معمول بن گئے ہیں، ہسپتالوں میں بھی مریض غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

عوام نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button