پولیس لائن جہلم میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جہلم: رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن جہلم میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جہلم پولیس کے تفتیشی افسران کو مؤثر تفتیش اور شواہد کے حصول کی تربیت دی جا رہی ہے۔قیصر چدھڑ ADPP اور انسپکٹر غلام عباس شاہ انچارج لیگل برانچ نے ورکشاپ کے شرکاء کو تفتیش کے نقائص دور کرنے اور موثر تفتیش پر لیکچر دئیے۔تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھا کر کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کو موقع سے شواہد اکھٹا کرنے اور موثر تفتیش پر تربیت فراہم کرنا ہے۔تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے ملزمان کی سزایابی اور انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button