میٹرک کے سالانہ امتحانات؛ ڈومیلی، بڑاگواہ، جنڈالہ اور مغل آباد میں بھی امتحانی سنٹر قائم

سوہاوہ: راولپنڈی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کچھ دن سے جاری ہیں، اسی طرح ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بھی میٹرک کے سالانہ پیپرشروع ہیں۔

تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی کی حدود میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈالہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغل آباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول بڑاگواہ، گورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈومیلی اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول ڈومیلی میں میٹرک کے سالانہ پیپر کیلئے سنٹر قائم کئے گئے تھے۔

تقریباًمیٹرک کے پانچ سے زائد پیپر ہوچکے ہیں، نقل کی روک تھام کیلئے پہلے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن کہوٹہ میں پیپرلیک ہونے سے چیئرمین بورڈ کو بھی عہدے ہٹا کر کمشنر راولپنڈی کو اضافی چارج دیاگیاتھا اور اب نقل کو روکنے کیلئے راولپنڈی بورڈ کے زیراہتمام تمام امتحانی سنٹرز کیلئے نئی ہدایات جاری کردی اور مزید سختی کردی گئی ہے۔

نئی ہدایات میں تمام امیدواروں کو امتحانی سنٹرمیں آنے کا وقت صبح کے پرچے کیلئے آٹھ بجے اور سہ پہر کے پرچے کیلئے ایک بجے ہے، صبح ساڑھے آٹھ اور دن ایک بج کر تیس منٹ کے بعد آنے کسی صورت کسی امیدوار کو امتحانی سنٹر میں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔

تمام سنٹروں میں دفعہ 144نافذ تھا اس پر سختی سے عملدرآمد کرنی کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کسی غیرمتعلقہ شخص کا سنٹرمیں داخلہ ممنوعہ ہے۔ امتحانی عملہ سے کسی کو بھی سنٹر کے اندرموبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہیڈماسٹر کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔

ابھی تک تمام سنٹروں پر نقل کی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی، نقل کی روک تھام کیلئے چھاپے مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بھی سنٹر پر جاکرچیک کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button