رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں برداشت صبر اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ صفدر حسین سیٹھی

جہلم: شہر کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر حسین سیٹھی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں برداشت صبر اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر غریب سفید پوش افرادکا مکمل خیال رکھا جائے۔ روزے دار فطرانہ عید سے پہلے ادا کر کے غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر ضلع بھر کا اہم تجارتی مرکز ہے جہاں ضلع بھر کے علاقوں سے لوگ خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، حکومت کارروبار ی افراد کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

صفدر حسین سیٹھی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں تاجر برادری روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرکے خداوند کریم کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں، اس مقدس ماہ میں کم منافع کما کر اپنی آخرت سنواریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں فلاحی، رفاعی ادارے موجود ہیں ہمیں چاہیے کہ ان اداروں میں موجود لاوارث بے سہارا افراد کی کفالت پر توجہ دیں تاکہ حقو ق العباد پر پورا اتر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button