معروف سماجی کارکن القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کے صدر ڈاکٹر رشید نیاز انتقال کر گئے

جہلم: شہر کے معروف سماجی کارکن اور معذور بچوں کے ادارے القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کے صدر ڈاکٹر رشید نیاز (کانٹے والے) والے مشین محلہ نمبر 1 میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ گزشتہ روز مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔

سماجی تنظیموں کئیر ٹیکرز جہلم، خیر الناس جادہ، لائنز کلب جہلم، انجمن شہریان جہلم، رحمت فاؤنڈیشن جہلم اور دیگر نے ڈاکٹر رشید نیاز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button