جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 منشیات فروش گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش عمران خان ولد حکیم خان ساکن کیانی سٹریٹ منگلا روڈ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1776 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1800 روپے برآمد جبکہ نصیر احمد ولد محمد امیر ساکن حال مقیم نیو ہڈالی دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 6 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فیاض مسیح ولد ریاض مسیح ساکن کرسچن کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button