تحریک عظمت قرآن کے اراکین کا منفرد اعزاز، 30 تراویح 30 مساجد کا سلسلہ 22 سال سے جاری

جہلم: تحریک عظمت قرآن کے اراکین کا منفر د اعزاز ، تیس تراویح ، تیس مساجد کا سلسلہ 22سال سے جاری، رمضان المبارک میں انوکھی روایت۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں جہاں ہر مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی کوشش کر تا ہے اور رمضان المبارک کے ہر لمحے کو بہتر طریقے سے گزارنے کی کوشش کر تا ہے وہیں تحریک عظمت قرآن جہلم کے ممبران نے ماہ مقدس کوسب سے الگ طریقے سے عباد ت کرنے کا سلسلہ گزشتہ 22 سال سے برقرار رکھا ہوا ہے۔

تحریک عظمت قرآن کے ممبران گزشتہ 22 سال سے پورا ماہ رمضان کی تمام تروایح مختلف مساجد میں ادا کرتے ہیں اس طرح تیس تراویح تیس مساجد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اس حوالے سے تحریک عظمت قرآن کے ممبر نے بتایا کہ مختلف مساجد میں تراویح ادا کرنے سے نہ صرف مختلف قاری حضرات کی قرات سننے کا موقع ملتا ہے بلکہ نماز کو جگہ بدل بدل کرپڑھنے بارے حدیث مبارک پر عمل بھی ممکن ہو جاتا ہے جبکہ جن مساجد میں ہم تراویح کیلئے جاتے ہیں وہاں شہید قرآن پاک، مقدس اوراق کے ادب اور ان کو محفوظ کرنے کا پیغام بھی پہنچایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button