عیدالفطر کے موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو روانگی، جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کا رش

جہلم: عیدالفطر کے موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو روانگی، جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کا رش بڑھنا شروع ہو گیا۔ دوسرے اضلاع کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے وصولیاں شروع کر دیں۔

لاہور، راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے باسی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے جنرل بس اسٹینڈ اور جی ٹی روڈ کے مختلف اسٹاپس پر کھڑے گاڑیوں کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں ،ٹرانسپورٹرز رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں ،دوسرے اضلاع اور مضافاتی علاقوں کو جانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے۔

موٹروے پولیس، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے، سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، موٹروے پولیس کی جانب سے اس صورتحال پر قابو پانے کے بلند و بانگ دعوے اور اعلانات کئے جاتے ہیں، لیکن عملی طور پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

مسافروں نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی موٹر وے پولیس ، آئی جی پنجاب پولیس سے جی ٹی روڈ اور مضافاتی علاقوں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button