راجہ اخلاق چک جانی پی ٹی آئی میں شامل، فواد چوہدری، قاسم سوری اور زلفی بخاری کی طرف سے اظہار تشکر

پنڈدادنخان: سینئر قانون دان معروف سماجی سیاسی رہنما راجہ اخلاق چک جانی تحریک انصاف میں شامل، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، چوہدری فواد حسین اور زلفی بخاری کی طرف سے اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان معروف سماجی سیاسی رہنما راجہ اخلاق احمد ایڈووکیٹ چک جانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی طرف سے افطار ڈنر کی تقریب کے بعد سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری زلفی بخاری کی موجودگی میں کیا۔

قاسم سوری، زلفی بخاری اور چوہدری فواد حسین نے راجہ اخلاق کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔

راجہ اخلاق احمد ایڈووکیٹ چک جانی اپنی سماجی رفاعی خدمات کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں جبکہ تحریک انصاف ویلیج کونسل دولت پور سے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button