الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی طرف سے 150 خاندانوں میں راشن تقسیم

جہلم: الصدیق ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی طرف سے گزشتہ روز 150 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جس کے مہمان خصوصی محمد بوٹا سول ڈیفنس آفیسر تھے۔

اس موقع پر عبدالغفور چوہان ضلعی چیئرمین یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس جہلم اور بلال آصف اے ایس آئی موجود تھے۔

اس سال رمضان المبارک 2022 میں الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اب تک ساڑھے چار سو ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیاجن میں اکثریت غرباء معذور افراد نابینا افراد اور بیوگان کی تھی۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اللہ پاک صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی، سعید احمد اور دیگر عہدیداران کو اس کاوش کی جزائے خیر عطا فرمائے اور ان تمام مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ اور خصوصی دعائیں جنہوں نے اس کارخیر کے لیے دل کھول کر مالی معاونت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button