مستحق لوگوں میں نقد رقوم کی تقسیم کے سلسلے میں چتن میں افطار ڈنر کا اہتمام

جہلم کے علاقہ چتن میں مستحق لو گوں میں نقد رقوم کے سلسلے میں افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی چو ہدری ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مشکل وقت میں مستحق لو گوں کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے اگر اللہ کو راضی کرنا ہے تو اس بابر کت مہینے میں لو گوں کے دکھ سکھ میں ایک دوسرے کو شریک ہو نا چاہئے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے آج میں یہ تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر تا ہوں جو کہ مستحق لو گوں کے دکھ میں شریک ہو ئے۔

تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر ، چو ہدری سعید احمد ، چو ہدری محمود الحسن ، حمزہ جاوید ، جمشید کھٹانا ، عدیل اختر سیکر ٹری صرافہ یو نین دینہ ، چو ہدری یاسر بلال امیدوار برائے چیئر مین یو نین کو نسل مونن، بلال ظہور ساہی،میجر جمال ظہور ساہی ، چو ہدری محمد مصطفی ، چو ہدری جہانگیر اختر ، چو ہدری ابراہیم جہانگیر ایڈووکیٹ ، چو ہدری محمدعبدالرحمن ، چو ہدری محفوظ احمد ، چو ہدری مقصود احمد ، ڈاکٹر محمد رضوان ، چو ہدری محمد بو ٹا ، چو ہدری جمیل اختر ، چو ہدری سکندر حیات ، چو ہدری محمد بابر ، چو ہدری محمد علی ، چو ہدری لیاقت علی ، چو ہدری محمد آصف ، ساجد محمود اور دیگر نے شر کت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button